نیویارک… این جی ٹی…کھجور کا استعمال صرف سنتِ رسول ہی نہیں بلکہ اس کے طبی فوائد بھی بیش بہا ہیں۔ کھجور کو ہمیشہ سے ہی طاقت ورپھل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود قدرتی اجزا ذہنی اور جسمانی کمزوریوں کے خلاف موثر ڈھال ثابت ہوتے ہیں۔ طبی
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور میں Calcium,Phosphorus,IronاورPotassium سمیت کئی قدرتی عوامل پائے جاتے ہیں جو توانائی بخش ثابت ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کا استعمال کمزور دل کے افراد کے لئے بھی انتہائی مفید ہے جبکہ پیٹ کے سرطان سمیت قبض کی شکایت سے بھی بھرپور حفاظت کرتا ہے۔